سی پیک منصوبے سے 10 ہزار ملازمتیں ملیں گی: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت ایف اے ٹی ایف کے معاملے پربات ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ ۔بھارت کی جانب سے میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری سے خطے میں عدم استحکام آسکتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان اجلاس کا دعوت نامہ نہیں ملا۔

دفتر خارجہ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کے حوالے سے کام جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کےلیے بھارت نے دعوت نہیں دی۔ بھارتی میزائل ڈیفنس سسٹم سے پوری دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی مذمت بھی کی۔

عائشہ فاروقی نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے 9 منصوبے مکمل ہوچکے۔ منصوبے سے 10 ہزار سے زائد ملازمتیں میسر آئیں گی۔ تائیوان کا مسئلہ چین کا اندرونی مسئلہ ہے۔ ۔ایلس ویلزکے دورے کے دوران افغان مفاہمتی عمل سے متعلق بات چیت کی گئی۔

 

آئی ڈی: 2020/01/23/4055

متعلقہ خبریں

Leave a Comment