ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان اپنی فنڈنگ کی معلومات دینے سے انکاری

اسلام آباد: حکومت نے ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل پاکستان کے ساتھ ایم او یو کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ کرپشن پر کام کرنے والی مذکورہ تنظیم کے پاکستانی چیپٹر نے حکومت پاکستان کو اپنی فنڈنگ کی معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں غیر ملکی این جی اوز کی پاکستان میں سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اکنامک افیرز ڈویژن کو ابھی تک 81 این جی اوز نے اپنی فنڈنگ کی معلومات دی ہیں، جس کے بعد ای اے ڈی نے…

مزید پڑھیں

بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے کرونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر جاری

Corona Virus-Covid-19

اسلام آباد: بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کر دی گئی ہیں۔ احتیاطی تدابیر کا اجراء ڈبلیو ایچ او، وزارت قومی صحت نے کیا ہے جس کے مطابق ضروری احتیاطی تدابیر اپنا کر کرونا وائرس سے بچائو ممکن ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا وائرس کی دریافت کے بعد کرونا سے متاثرہ ممالک جانے والے افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ہدایت کی گئی ہے کہ بیرون ملک جانے والے افراد ہاتھ باقاعدگی…

مزید پڑھیں

راولپنڈی میں چھت سے چھلانگ لگانے والی لڑکی دم توڑ گئی

راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے ولایت ہومز میں ایک لڑکی نے گھریلو جھگڑے پر خودکشی کرلی۔ گلریز میں شادی سے انکار پر باپ نے بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ راولپنڈی شہر میں دو مختلف واقعات میں ایک لڑکی جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہو گئی۔ ولایت ہومز چکلالہ کے علاقے میں ثنا نامی لڑکی نے گھر کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔ زخمی لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ دوسری جانب گلریز کے علاقے میں باپ نے شادی سے انکار پر…

مزید پڑھیں

افغانستان سے تعلق رکھنے والے بچے کو پاکستان کا ویزہ مل گیا

اسلام آباد: افغانستان سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ سیرت اللہ وردک کو علاج کیلئے پاکستان کا ویزہ مل گیا۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر 12 سالہ افغان بچے سیرت اللہ وردک کو علاج کیلئے پاکستان آنا تھا۔ بچے کے ورثاء نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سوشل میڈیا کے ذریعے وزیر خارجہ سے ویزہ کے اجراء کے لئے مدد کی اپیل کی تھی۔ وزیر خارجہ کی خصوصی ہدایت پر بچے کو فوری طور پر ویزہ جاری کر دیا گیا۔ سیرت اللہ وردک نے ویزہ جاری ہونے کے بعد اظہار تشکر…

مزید پڑھیں

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے زیرو ریٹیڈ انڈسٹری سے واجبات کی وصولی شروع کر دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ انڈسٹری کے پاور ٹیرف پر اضافی ٹیکسز لاگو کر دئیے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے زیرو ریٹیڈ انڈسٹری سے سابقہ واجبات کی وصولی شروع کر دی۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے زیرو ریٹیڈ انڈسٹری کو 25 جنوری تک بجلی بل جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ ایکسپورٹ انڈسٹری نے 30 جنوری تک اضافی بلز کی وصولی روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ وزارت توانائی ای سی سی کے فیصلے سے بھی پیچھے ہٹنے لگی۔ وزارت توانائی ای سی سی…

مزید پڑھیں

ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ یک طرفہ رپورٹ ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

SAPM-Firdous Ashiq Awan

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے اسے یک طرفہ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کے تانے بانے کرپشن کرنے والی جماعتوں سے ملتے ہیں۔ حکومت نے رپورٹ کو مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ادارے کی اپنی ٹرانسپرینسی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ملوث لوگوں کے نام ظاہر کیے جائیں۔  پارلیمنٹ کے باہرمعاون خصوصی فردوس…

مزید پڑھیں

دہشت گردی پر قابو پانا اکیلے حکومتوں کے بس کی بات نہیں: وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانا اکیلے حکومتوں کے بس کی بات نہیں۔ نا انصافی بڑھتی ہے تو معاشرہ میں بے چینی جنم لیتی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف عوام کی ذہنی تربیت اور متاثرین کی بحالی پر توجہ دینا ہو گی۔ منشیات اور جرائم کے انسداد کے لئے اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یو این او ڈی سی کے ساتھ انسداد دہشت گردی پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے  کہا کہ دہشت گردی…

مزید پڑھیں

زرعی سیکٹر کے فروغ کے لیے ایوان زراعت کے قیام کی تجویز

اسلام آباد: وزارت قانون کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ و تحقیق کی ذیلی کمیٹی کو ایوان زراعت کے قیام کے بل میں مزید ترمیم کی تجویز دیدی گئی ہے۔ چوہدری محمد اشرف کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائم ہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ و تحقیق کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیمبر آف ایگری کلچر بل 2020 زیر بحث آیا۔ بل کے موور ریاض فتیانہ نے کہا کہ یہ ایوان ایک ریگولیٹری اتھارٹی ہو گا۔ اس ایوان زراعت کے 19 رکن…

مزید پڑھیں

ہمیں تو یہ بھی معلوم نہیں کہ فروغ نسیم کی پارٹی کون سی ہے: سینیٹر مشاہد اللہ

اسلام آباد: مشاہد اللہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایم کیو ایم نے نہیں فروغ نسیم نے دھمکی دی۔ مشاہد اللہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ فروغ نسیم کا متحدہ سے  کتنا تعلق ہے آپ کو پتہ ہی ہے۔ ایم کیو ایم کے سربراہ نے استعفی دیا فروغ نسیم نے نہیں دیا۔ سینیٹر مشاہد اللہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تو یہ نہیں پتہ کہ فروغ نسیم کی پارٹی کون سی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فروغ نسیم بعض بلز قائمہ  کمیٹیوں کو بھجوائے…

مزید پڑھیں

وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیس گالا کا آغاز

اسلام آباد: اسلام آباد میں پولیس گالا کا آغاز ہو گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے اسلام آباد پولیس سپورٹس گالا کا افتتاح کر کیا۔ اس ضمن میں پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ایک عالیشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید سمیت تمام افسران نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سپورٹس گالا میں اسلام آباد پولیس کے مختلف ڈویژنز کے افسران و جوان حصہ لیں گے۔ سپورٹس گالا میں فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن، شوٹنگ ویمن کرکٹ، کرکٹ ٹینس…

مزید پڑھیں

سکندر سلطان راجہ کا بطور چیف الیکشن کمشنر نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے سکندر سلطان راجہ کو پانچ سال کے لئے چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا۔ حکومت پاکستان نے ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ مزید برآں صدر نے سندھ اور بلوچستان کےلیے الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تعنیاتی کی بھی منظوری دے دی۔  سندھ سے نثار درانی اور بلوچستان سے شاہ محمد جتوئی الیکشن کمیشن کے رکن ہوں گے۔ الیکشن کمیشن جلد چیف الیکشن کمشنر کے حلف کے لئے سپریم کورٹ سے رابطہ کرے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نئے…

مزید پڑھیں

برساتیاں نکال لیں، بارش برسانے والا سسٹم کل ملک میں داخل ہو گا

Rain in Pakistan

لاہور /  اسلام آباد /  مظفر آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم کل داخل ہوگا۔ جمعہ کی رات کو پہاڑوں پر برف باری جبکہ ہفتہ کو بارش ہونے کے امکانات ہیں جس سے سردی کی شدت بدستور قائم رہے گی۔ گزشتہ روز ملک بھر میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 18 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ چئیر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا دورہ نیلم ویلی دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے لفٹنٹ جنرل محمد افضل نے…

مزید پڑھیں

غیر ملکی سرمایہ کاری کی رقومات میں 20 فیصد کمی کی خبروں کی تردید

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے میڈیا کے بعض حصوں میں 2019ء میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحت حاصل ہونے والی رقومات میں 20 فیصد کمی واقع ہونے کی خبر کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ خبر میں 2019ء (کیلنڈر ائیر) کے حساب سے حاصل شدہ 1.9 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو 2018ء میں حاصل شدہ 2.4 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی نسبت 20 فیصد کم ظاہر…

مزید پڑھیں

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: عوام کی جیبوں سے 863 ارب روپے نکالنے کا منصوبہ تیار

Electricity in Pakistan-IPP

اسلام آباد: عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کا قرضہ اتارنے کے لیے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں ‏کو ٹارگٹ دے دیا۔ حکومت نے آئندہ 5 برسوں میں عوام سے 863 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا کو بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواستیں کر دی ہیں۔ بجلی کے اوسط یونٹ کی قیمت 25 روپے 64 پیسے ہونے کا امکان ہے۔ دستاویزات کے مطابق…

مزید پڑھیں

ڈائریکٹر ایلمنٹری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی سروس امور میں درخواستیں زائد المیعاد ہونے پر خارج

Supreme Court of Pakistan

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈائریکٹر ایلمنٹری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی سروس امور میں درخواستیں زائد المیعاد ہونے پر خارج کر دیں۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ خیبر پختونخوا حکومت کا کیا علاج کروں، وہ کیسے نظام چلا رہے ہیں۔ روش ہے کہ ان کی اکثردرخوستیں زائد المیعاد ہوتی ہیں۔ پانچ پانچ لاکھ کے جرمانے صوبائی حکومت کو ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سروس امور سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست کی سماعت…

مزید پڑھیں

بلوچستان میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی

کوئٹہ : بلوچستان میں  بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی۔ وزیراعلی بلوچستان  جام کمال کو ہٹانے کے لیے عبدالقدوس بزنجو سرگرم ہو گئے۔ اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے رابطے تیز کردیئے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی(باپ )کے سات پی ٹی آئی کے دو ارکان اسمبلی بھی اس تبدیلی کے حامی ہیں۔ وزیراعلی جام کمال کے خلاف فروری یا مارچ میں تحریک عدم اعتماد لانے کا امکان ہے۔ جام کمال بھی عبدالقدوس بزنجو کو کاونٹر کرنے کے لیے متحرک ہو گئے۔   آئی ڈی:…

مزید پڑھیں

وزیر اعظم عمران خان اقتصادی فورم میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ڈیووس کا دورہ مکمل کرکے جمعہ کو وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلیے ڈیووس گئے تھے جہاں انہوں نے فورم میں شرکت کے علاوہ کئی عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں اہم بین الاقوامی اور علاقائی معاملات، مسئلہ کشمیر اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان عالمی رہنماوں کی خصوصی توجہ کے مرکز بنے رہے۔…

مزید پڑھیں

’دی اکانومسٹ‘ نے بھارتی عدم برداشت کا چہرہ بے نقاب کردیا

اسلام آباد: عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے بھارتی عدم برداشت کا چہرہ بے نقاب کردیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی بھارت کیلئے زہر قاتل ثابت ہورہی ہے۔ پالیسیاں بھارت میں بڑی خون ریزی کا باعث بن سکتیں ۔ بھارتی شہریوں کی اکثریت مودی سرکار کی نئی پالیسیاں مسترد کرچکی ہے۔ مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں اور ان کی پالیسیاں بھارت میں عدم استحکام کا باعث ہیں جبکہ بی جے پی…

مزید پڑھیں

ٹرمپ اپنا مشرق وسطیٰ کا امن منصوبہ اگلے ہفتے پیش کریں گے

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فلسطینی شروع میں ان کے امن منصوبے کی تفصیلات جان کر منفی ردعمل دکھائیں گے لیکن یہ منصوبہ دراصل ان کے لیے بہت مثبت ہو گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ  اگلے ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور الیکشن میں ان کے حریف بینی گنٹز کے وائٹ ہاؤس دورے سے قبل مشرق وسطیٰ سے متعلق اپنے امن منصوبے کی تفصیلات جاری کریں گے۔ ٹرمپ کا یہ امن منصوبہ کافی عرصے سے زیر التوا ہے اور…

مزید پڑھیں

ایک کروڑ مسلمانوں کو بھارت سے نکال دیا جائے گا

کولکتہ: انتہا پسند جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) مغربی بنگال کے سربراہ دلیپ گھوش نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پورے بھارت میں رجسٹریشن پالیسی پر عمل درآمد کرے گی جس کے بعد ایک کروڑ مسلمانوں کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔ اتوار کے روز ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا یہ مسلمان بھارت میں غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں۔دلیپ گھوش نے الزام عائد کیا کہ جو بھارتی کے متنازع شہریت کے بل کی مخالفت کررہے ہیں وہ بھارت…

مزید پڑھیں