بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے زیرو ریٹیڈ انڈسٹری سے واجبات کی وصولی شروع کر دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ انڈسٹری کے پاور ٹیرف پر اضافی ٹیکسز لاگو کر دئیے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے زیرو ریٹیڈ انڈسٹری سے سابقہ واجبات کی وصولی شروع کر دی۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے زیرو ریٹیڈ انڈسٹری کو 25 جنوری تک بجلی بل جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ ایکسپورٹ انڈسٹری نے 30 جنوری تک اضافی بلز کی وصولی روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ وزارت توانائی ای سی سی کے فیصلے سے بھی پیچھے ہٹنے لگی۔ وزارت توانائی ای سی سی کو بتا چکی ہے کہ زیرو ریٹیڈ انڈسٹری کے ٹیرف میں تمام ٹیکسز شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق وزارت توانائی وزیر اعظم اور لاہور ہائی کورٹ کو گمراہ کررہی ہے۔ سپریم کورٹ نے ایکسپورٹ انڈسٹری سے اضافی ٹیکسز کی وصولی کا حکم جاری نہیں کیا۔ وزارت توانائی لاہور ہائی کورٹ کے پریمیئر پیپر بورڈ کے فیصلے کا حوالہ دے رہی ہے۔ پریمیئر پیپر بورڈ کے فیصلے کا ایکسپورٹ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں۔ اس ضمن میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری سے اضافی بلوں کی وصولی آئندہ سماعت تک موخر کی جائے۔

 

آئی ٹی: 2020/01/24/4224

متعلقہ خبریں

Leave a Comment