برساتیاں نکال لیں، بارش برسانے والا سسٹم کل ملک میں داخل ہو گا

Rain in Pakistan

لاہور /  اسلام آباد /  مظفر آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم کل داخل ہوگا۔ جمعہ کی رات کو پہاڑوں پر برف باری جبکہ ہفتہ کو بارش ہونے کے امکانات ہیں جس سے سردی کی شدت بدستور قائم رہے گی۔ گزشتہ روز ملک بھر میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 18 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

چئیر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا دورہ نیلم ویلی
دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے لفٹنٹ جنرل محمد افضل نے آزاد کشمیر نیلم ویلی کے برفانی تودوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وزیر اعظم کی جانب سے برفباری و بارشوں کے متاثرین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کو 50  ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔ مکمل تباہ شدہ مکانوں کے مالکان کو1 لاکھ روپے جبکہ جزوی متاثرہ مکانوں کے لیے25 ہزار سے 50 ہزار روپے تک امداد دی جائے گی۔

 

آئی ڈی: 2020/01/24/4187

متعلقہ خبریں

Leave a Comment