راولپنڈی میں چھت سے چھلانگ لگانے والی لڑکی دم توڑ گئی


راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے ولایت ہومز میں ایک لڑکی نے گھریلو جھگڑے پر خودکشی کرلی۔ گلریز میں شادی سے انکار پر باپ نے بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

راولپنڈی شہر میں دو مختلف واقعات میں ایک لڑکی جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہو گئی۔ ولایت ہومز چکلالہ کے علاقے میں ثنا نامی لڑکی نے گھر کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔ زخمی لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ دوسری جانب گلریز کے علاقے میں باپ نے شادی سے انکار پر 16 سالہ بیٹی آمنہ کو بیوٹی پارلر میں تشدد کا نشانہ بنایا۔

امدادی ٹیموں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو اسپتال منتقل کیا۔ باپ موقع سے فرار ہوگیا۔ سی پی او راولپنڈی نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/24/4234

Leave A Reply

Your email address will not be published.