سکندر سلطان راجہ کا بطور چیف الیکشن کمشنر نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے سکندر سلطان راجہ کو پانچ سال کے لئے چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا۔ حکومت پاکستان نے ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

مزید برآں صدر نے سندھ اور بلوچستان کےلیے الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تعنیاتی کی بھی منظوری دے دی۔  سندھ سے نثار درانی اور بلوچستان سے شاہ محمد جتوئی الیکشن کمیشن کے رکن ہوں گے۔ الیکشن کمیشن جلد چیف الیکشن کمشنر کے حلف کے لئے سپریم کورٹ سے رابطہ کرے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے۔ وزارت پارلیمانی امور نے تینوں تعیناتیوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/01/24/4171


Leave A Reply

Your email address will not be published.