وزیر اعظم عمران خان اقتصادی فورم میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے


اسلام آباد: اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ڈیووس کا دورہ مکمل کرکے جمعہ کو وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلیے ڈیووس گئے تھے جہاں انہوں نے فورم میں شرکت کے علاوہ کئی عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں اہم بین الاقوامی اور علاقائی معاملات، مسئلہ کشمیر اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان عالمی رہنماوں کی خصوصی توجہ کے مرکز بنے رہے۔ ان کے ساتھ کئی ممالک کے رہنماوں، کاروباری افراد اور کمپنیوں کے سربراہان نے ملاقاتیں کیں۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ڈیووس فورم میں عالمی رہنماوں سے خطاب کیا جبکہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر کئی اہم ملاقاتیں بھی کیں۔
عمران خان نے اجلاس کی سائیڈ لائنزپر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ، جرمن چانسلر اینگلا مرکل اور کئی بین الاقوامی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

 

آئی ڈی: 2020/01/24/4206

Leave A Reply

Your email address will not be published.