ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ یک طرفہ رپورٹ ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

SAPM-Firdous Ashiq Awan

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے اسے یک طرفہ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کے تانے بانے کرپشن کرنے والی جماعتوں سے ملتے ہیں۔ حکومت نے رپورٹ کو مسترد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ادارے کی اپنی ٹرانسپرینسی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ملوث لوگوں کے نام ظاہر کیے جائیں۔
 پارلیمنٹ کے باہرمعاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے گفتگو کی ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے جانب دار قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی اپنی ٹرانسپرنسی پر سوالیہ نشان ہے۔ یہ ڈیٹا دینے والے موصوف کو پاکستانی سفیر تعینات کیا گیا تھا۔ پہلے مشرف اور پھر عمران خان کے دور کو کرپٹ کہا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل ملوث لوگوں کے نام ظاہر کرے۔
فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کرپشن کی طویل داستان لکھی ہے۔ رپورٹ پراپوزیشن بغلیں بجا رہی ہیں،  جو اپنے مقصد میں ناکام رہیں گے۔ کرپشن کا گناہ چھپنے والا نہیں۔ کرپشن کنگ باہر بیٹھ کر ایسے اداروں کی ڈوریاں چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ وزیراعظم کا نصب العین ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/24/4220

متعلقہ خبریں

Leave a Comment