ہمیں تو یہ بھی معلوم نہیں کہ فروغ نسیم کی پارٹی کون سی ہے: سینیٹر مشاہد اللہ


اسلام آباد: مشاہد اللہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایم کیو ایم نے نہیں فروغ نسیم نے دھمکی دی۔ مشاہد اللہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ فروغ نسیم کا متحدہ سے  کتنا تعلق ہے آپ کو پتہ ہی ہے۔ ایم کیو ایم کے سربراہ نے استعفی دیا فروغ نسیم نے نہیں دیا۔
سینیٹر مشاہد اللہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تو یہ نہیں پتہ کہ فروغ نسیم کی پارٹی کون سی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فروغ نسیم بعض بلز قائمہ  کمیٹیوں کو بھجوائے بغیر منظور کرانا چاہتے تھے۔ سینیٹر مشاہد اللہ کے بقول انہوں نے آئینی اور قانونی نکات اٹھائے جس کی وجہ سے وہ بل منظور نہیں ہو سکے۔ بل منظور نہ ہونے پر فروغ نسیم نے مجھے کہا یہ بات یاد رکھیے گا۔ سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ اس طرح کی بات کرنا بھی دھمکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹیرین تو اس طرح دھمکی آمیز انداز میں بات نہیں کرتے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/24/4198

Leave A Reply

Your email address will not be published.