گندم بحران پر قابو پانے کیلئے این ایل سی میدان میں آ گئی

اسلام آباد: گندم بحران پر قابو پانے کیلئے این ایل سی میدان میں آگیاہے۔ ہنگامی بنیادوں پرملک بھر میں55725   میٹرک ٹن سے زائد گندم کی ترسیل کر دی گئی۔ 28 فروری 2020 سے پہلے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ترسیل کا ہدف پورا کر لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) کے ذرائع کے مطابق  صوبہ سندھ میں گندم کی قلت پر قابو پانے کے لئے نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) کا گندم کی ترسیل کا کام تیزی سے جاری ہے۔ پاسکو کے مختلف گوداموں سےجمعرات کو234 سے زائد گاڑیاں حیدر آباد اور کراچی کے لئے روانہ کی گئیں۔  ان گاڑیوں پر  11975میٹرک ٹن مزیدگندم بھجوائی گئی ۔مجموعی طور پر اب تک1209  گاڑیوں کے توسط سے 55725 میٹرک ٹن سے زائد گندم کی ترسیل مکمل کی جا چکی ہے۔

مزید برآں    خانپور، خانیوال، وہاڑی، بہاولنگر،بورے والا،ملتان، ساہیوال، علی پور اور ڈیرہ  اللہ یار میں واقع پاسکو کے گوداموں سے گندم ہنگامی بنیادوں پراٹھائی جا رہی ہے تاکہ حیدر آباد اور کراچی ڈویژن میں پیدا ہونے والی گندم کی کمی کو بر وقت پورا کیاجا سکے۔   این ایل سی کی گاڑیاں روزانہ کی بنیاد پر سات سے دس ہزار میٹرک ٹن گندم اٹھا رہی ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ 28 فروری 2020 سے پہلے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ترسیل کا ہدف پورا کر لیا جائے گا۔  

 

آئی ڈی: 2020/01/24/4071

متعلقہ خبریں

Leave a Comment