مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے: مشعال ملک

اسلام آباد:مشعال حسین ملک نے امریکی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بھارت پر زور ڈالے کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

جمعرات کو جاری ایک بیان میں یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ مہینے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کشمیر میں کرفیو ہے، امریکہ کشمیر میں کرفیو ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔حریت قیادت سمیت کئی ہزار نوجوان بھارتی قید میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برداری کو قیدیوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی بربریت کے خلاف آواز بلند کریں۔

آئی ڈی: 2020/01/24/4073

اپنا تبصرہ بھیجیں