’دی اکانومسٹ‘ نے بھارتی عدم برداشت کا چہرہ بے نقاب کردیا

اسلام آباد: عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے بھارتی عدم برداشت کا چہرہ بے نقاب کردیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی بھارت کیلئے زہر قاتل ثابت ہورہی ہے۔ پالیسیاں بھارت میں بڑی خون ریزی کا باعث بن سکتیں ۔ بھارتی شہریوں کی اکثریت مودی سرکار کی نئی پالیسیاں مسترد کرچکی ہے۔
مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں اور ان کی پالیسیاں بھارت میں عدم استحکام کا باعث ہیں جبکہ بی جے پی بھارت کیلئے زہر قاتل ثابت ہورہی ہے۔ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ مودی حکومت اپنے سیاسی مفاد کیلئے مذہبی تفریق و تقسیم کو فروغ دے رہی ہے۔ 
بین الاقوامی جریدے کے تازہ ایڈیشن میں مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا  ہے کہ مودی کی پالیسیاں سیکولر بھارتی آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ مودی حقوق غصب کرکے آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ بی جے پی کی پالیسیاں بھارت میں بڑی خون ریزی کا باعث بن۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے شہریت قانون کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج حکومت پر عدم اعتماد ہے۔ بھارتی شہریوں کی اکثریت مودی سرکار کی نئی پالیسیاں مسترد کرچکی ہے۔ رپور ٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام مہینوں سے اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

آئی ڈی: 2020/01/24/4097

اپنا تبصرہ بھیجیں