بلوچستان میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی

کوئٹہ : بلوچستان میں  بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی۔ وزیراعلی بلوچستان  جام کمال کو ہٹانے کے لیے عبدالقدوس بزنجو سرگرم ہو گئے۔ اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے رابطے تیز کردیئے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی(باپ )کے سات پی ٹی آئی کے دو ارکان اسمبلی بھی اس تبدیلی کے حامی ہیں۔ وزیراعلی جام کمال کے خلاف فروری یا مارچ میں تحریک عدم اعتماد لانے کا امکان ہے۔ جام کمال بھی عبدالقدوس بزنجو کو کاونٹر کرنے کے لیے متحرک ہو گئے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/24/4105

متعلقہ خبریں