وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیس گالا کا آغاز

اسلام آباد: اسلام آباد میں پولیس گالا کا آغاز ہو گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے اسلام آباد پولیس سپورٹس گالا کا افتتاح کر کیا۔ اس ضمن میں پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ایک عالیشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید سمیت تمام افسران نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق سپورٹس گالا میں اسلام آباد پولیس کے مختلف ڈویژنز کے افسران و جوان حصہ لیں گے۔ سپورٹس گالا میں فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن، شوٹنگ ویمن کرکٹ، کرکٹ ٹینس بال، کرکٹ ہارڈ بال کے کھیل منعقد کئے جائیں گے۔ اسلام آباد پولیس سپورٹس گالا 24 جنوری سے 10 فروری تک جاری رہے گا۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس محمد عامر ذوالفقار خان کا کہنا تھا کہ سپورٹس گالا کا مقصد پولیس افسران و جوانوں کو تفریح فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران و جوان لمبی ڈیوٹیز کی وجہ سے ذہنی تناو کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ان کے مطابق پولیس افسران و جوانوں کو تمام تر ذہنی و جسمانی فٹنس فراہم کی جارہی ہے۔
آئی جی نے پولیس اہل کاروں اور افسران کی کاوشوں کو داد دیتے ہوئے کہا کہ آپ جوانوں کی کاوشوں کی وجہ سے کرائم میں نمایاں کمی آئی۔ آئی جی اسلام آباد کے بقول پولیس کی ان تھک کاوشوں سے اسلام آباد کو فیملی سٹیشن کا درجہ ملا۔ اس میں سپاہی سے آئی جی تک سب کی محنت شامل ہے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا تھا کہ میرے لئے میرے جوان قابل فخر ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/01/24/4193

Leave a Comment