غیر ملکی سرمایہ کاری کی رقومات میں 20 فیصد کمی کی خبروں کی تردید

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے میڈیا کے بعض حصوں میں 2019ء میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحت حاصل ہونے والی رقومات میں 20 فیصد کمی واقع ہونے کی خبر کی تردید کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ خبر میں 2019ء (کیلنڈر ائیر) کے حساب سے حاصل شدہ 1.9 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو 2018ء میں حاصل شدہ 2.4 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی نسبت 20 فیصد کم ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار کیلنڈر ایئر کی بجائے مالی سال کی بنیاد پراکھٹے کیے جاتے ہیں۔
اعلامیے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ مالی سال کی بنیاد پر جولائی۔دسمبر 2019ء میں حاصل شدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.341 ارب ڈالر ہے، جو کہ گذشتہ مالی سال کی مذکورہ مدت میں حاصل شدہ 797 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی نسبت 68.3 فیصد زیادہ ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/24/4202

متعلقہ خبریں

Leave a Comment