افغانستان سے تعلق رکھنے والے بچے کو پاکستان کا ویزہ مل گیا

اسلام آباد: افغانستان سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ سیرت اللہ وردک کو علاج کیلئے پاکستان کا ویزہ مل گیا۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر 12 سالہ افغان بچے سیرت اللہ وردک کو علاج کیلئے پاکستان آنا تھا۔ بچے کے ورثاء نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سوشل میڈیا کے ذریعے وزیر خارجہ سے ویزہ کے اجراء کے لئے مدد کی اپیل کی تھی۔
وزیر خارجہ کی خصوصی ہدایت پر بچے کو فوری طور پر ویزہ جاری کر دیا گیا۔ سیرت اللہ وردک نے ویزہ جاری ہونے کے بعد اظہار تشکر کیلئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/24/4229

متعلقہ خبریں

Leave a Comment