بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے کرونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر جاری

اسلام آباد: بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کر دی گئی ہیں۔ احتیاطی تدابیر کا اجراء ڈبلیو ایچ او، وزارت قومی صحت نے کیا ہے جس کے مطابق ضروری احتیاطی تدابیر اپنا کر کرونا وائرس سے بچائو ممکن ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا وائرس کی دریافت کے بعد کرونا سے متاثرہ ممالک جانے والے افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ہدایت کی گئی ہے کہ بیرون ملک جانے والے افراد ہاتھ باقاعدگی سے صابن سے دھوئیں۔ کھانسی، چھینک آنے پر ناک، منہ کو ٹشو سے ڈھانپیں۔ کھانسنے، چھینکنے کے بعد ٹشو کو مناسب طریقے سے ضائع کریں۔ بیرون ملک جانے والے افراد سردی، فلو کا شکار مریضوں سے دور رہیں۔ بیرون ملک بخار، فلو، سانس میں دشواری پر معالج سے رجوع کریں۔نزلہ، زکام کی صورت میں دیگر افراد سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔

آئی ڈی: 2020/01/24/4238

اپنا تبصرہ بھیجیں