ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان اپنی فنڈنگ کی معلومات دینے سے انکاری


اسلام آباد: حکومت نے ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل پاکستان کے ساتھ ایم او یو کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ کرپشن پر کام کرنے والی مذکورہ تنظیم کے پاکستانی چیپٹر نے حکومت پاکستان کو اپنی فنڈنگ کی معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں غیر ملکی این جی اوز کی پاکستان میں سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اکنامک افیرز ڈویژن کو ابھی تک 81 این جی اوز نے اپنی فنڈنگ کی معلومات دی ہیں، جس کے بعد ای اے ڈی نے ان کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قوانین کے تحت ای اے ڈی نے دوسری این جی اوز کی طرح ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل سے فنڈنگ کے ذرائع کی تفصیلات مانگی تھی،  لیکن مذکورہ تنظیم نے معلومات نہیں دیں، جس کے بعد اس کی رجسڑیشن کرنے سے انکار کر دیا گیا۔

اس حوالے سے معلومات کے لیے جب ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل پاکستان کے موجودہ سربراہ عادل گیلانی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے پاکستان میں قانونی طور پر غیر رجسٹرڈ این جی اوز کو کام کرنے کی اجازت حاصل نہیں ہے۔

آئی ڈی: 2020/01/24/4260

اپنا تبصرہ بھیجیں