امریکہ نے اپنے شہریوں کو چین چھوڑنے کی ہدایت کردی

چین میں پھیلے  کورونا وائرس کے خطرے کے  باعث امریکہ نے چین میں مقیم  اپنے شہریوں کو فوری طور پر نکلنےکی ہدایت کر دی۔

 چین کے وسطی صوبے ہوبئی سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2000 سے زائد ہو گئی ہے جب کہ ہلاک افراد کی تعداد بھی 50 سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس وائرس کی وجہ سے ہوبئی کے 13 شہروں میں آمدورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے باعث تقریباً ساڑھے 5 کروڑ کی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے۔

اس مہلک وائرس کی وجہ سے امریکی محکمہ خارجہ نے ہدایت کی ہے کہ چین میں مقیم امریکی شہری جلد چین سے نکل جائیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں کے لیے خصوصی پرواز کا انتظام کیا جا رہا ہے  جو منگل جو کو ہوبئی کے شہر ووہان سے روانہ ہو گی۔

ترجمان کا بتانا تھا کہ ووہان سے امریکی شہریوں کو سان فرانسسکو لایا جائے گا۔

چین سے پھیلتے ہوئے پُراسرار کورونا وائرس کے کیسز سنگاپور، ویت نام، جاپان، جنوبی کوریا اور امریکہ سمیت 9 ملکوں میں بھی رپورٹ ہو چکے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Comment