امریکین ایمبیسی کی گاڑی کی ٹکر سےخاتون جاں بحق، پانچ افراد زخمی

اسلام آباد: امریکین ایمبیسی کی گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق، پانچ افراد زخمی ہوگئے. تفصیل کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے مصروف روڑ فیصل چوک میں امریکین ایمبیسی کی تیز رفتار گاڑی نے سگنل بند ہونے کے باوجود سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس سے
خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے. عینی شاہدین کے مطابق امریکین ایمبیسی نے گاڑی روکنے کی بحائے چلائی رکھی جس سے نادیہ بی بی کی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو سروس کے ذریعہ ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق تھانہ مارگلہ نے ڈرائیور امجد زمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لی.

Leave a Comment