عالمی کسٹم ڈے کے موقع پر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد

اسلام آباد: اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر انٹرنیشنل کسٹمز ڈے پر تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں کروڑوں روپے مالیت کی پکڑی گئی اشیا نظر آتش کی گئیں۔  کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں کسٹمز کے عالمی دن کی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی تھے۔ اس موقع ہر کڑوروں روپے مالیت کی منشیات کو نظرآتش اور سمگلڈ شدہ اشیا کو تلف کیا گیا۔ مذکورہ اشیاء ایک سال قبل پکڑی گئی تھیں۔

 اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ تجارت کو محفوظ بنانے کےلیے کسٹم حکام اہم کردار ادا کر رہے  ہیں۔ محکمہ کسٹم کا مقصد معاشی استحکام، ماحول دوست اور تجارت میں آسانی پیدا کرنا ہے ہیں، محکمہ کسمٹز کی گزشتہ سال کی کارکردگی بہتر رہی۔

اس موقع پر چیف کلکٹر کسٹمز نارتھ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے انٹیلیجنس شیئرنگ کے نظام کو بہتر بنانا ہو گا۔ پاکستان میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تقریب میں ایف بی آر اور کسٹمز حکام نے اسمگلنگ جیسے مسائل پر قابو پانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ چئیرمین ایف بی آر کی نگرانی میں کسٹمز حکام نے شراب کی تین ہزار بوتلیں اور منشیات کی بھاری مقدار تلف کی گئی۔ تقریب کے آخر میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کسٹم افسران میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/26/4303

متعلقہ خبریں