خیبرپختونخوا کے تین صوبائی وزرا کی چھٹی

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت میں اختلافات پر 3 صوبائی وزراءکو کابینہ سے نکال دیاگیا،گورنر خیبرپختونخواشاہ فرمان کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق کے مطابق کئی روز سے خیبرپختونخواحکومت میں اختلافات کی خبریں گردش کررہی تھیں ،تین صوبائی وزراجن میں عاطف خان،شہرام ترکئی اور شکیل احمدشامل تھے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کیخلاف لابنگ کررہے تھے جس پر وزیراعلیٰ محمود خان نے ایکشن لیتے تینوں وزراءکو عہدوں سے ہٹا دیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تمام معاملات سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیاتھا کہ تینوں وزراان کیخلاف لابنگ میں مصروف ہیں اورتینوں وزراءترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بن رہے تھے ،وزیراعلیٰ محمود خان نے ایکشن لیتے ہوئے تینوں وزراکو عہدوں سے ہٹا دیا،گورنر خیبرپختونخواشاہ فرمان کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔واضح رہے کہ عاطف خان وزیرسیاحت،شہرام ترکئی وزیرصحت اور شکیل احمد وزیرریونیوتھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment