وزیراعظم عمران خان کہیں جا رہے ہیں نہ ہی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار؛ شیخ رشید

راولپنڈی:  وفاقی وزیر شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ نہ وزیراعظم عمران خان کہیں جا رہے ہیں نہ ہی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،اتحادی جماعتیں موجودہ حکومت کیساتھ کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو شریفوں، زرداریوں اوران کے ایجنٹوں سےخطرہ ہے، ملک میں افواہیں اڑائی جا رہی ہیں لیکن حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کے بارے میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں حکومت کو کوئی خطرہ نہیں عمران خان اور عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے۔ جو وزیراعلیٰ پنجاب سے ناراض ہیں وہ جلد مان جائیں گے۔ جو کرپٹ ہوگا وہ عمران خان کی کیبنٹ میں نہیں رہے گا۔

انھوں نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ غریب غریب اور امیر طاقتور ہو رہا ہے۔۔  جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی شوگر ملز ہیں مگر شوگر مافیا بھی ہے۔۔ غلطیاں ہم سے ہوئیں مگر عمران خان ہی اس مہنگائی کو ختم کرے گا۔۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ عمران خان کی ساتھ کھڑے ہیں۔

وفاقی وزیر نے راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی وہ واحد شہر ہوگا جس میں چار یونیورسٹیاں ہوں گی۔ اپنے حلقے والوں سے کئے وعدے پورے کرکے سیاست سے کنارہ کش ہو جاؤں گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment