آئی ایم ایف اگلے ہفتےسے دوسری سہ ماہی کا جائزہ لے گا


اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے شروع ہوں گے ، مذاکرات میں قرض پروگرام کی دوسری سہ ماہی کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان نیپرا اور اسٹیٹ بینک کے خود مختاری کے قوانین پر بریفنگ دے گا ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی جائے گی تفصیل کے مطابق آئی ایم ایف پاکستانی حکام کے ساتھ تین فروری سے مذاکرات شروع کرے گا مذاکرات دو ہفتے تک جاری رہیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں قرض پروگرام کی دوسری سہ ماہی کا جائزہ لیا جائے گا پاکستان نیپرا اور اسٹیٹ بینک کے خود مختاری کے قوانین پر بریفنگ دے گا ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی جائے گی ایف بی آر کے ٹیکس محاصل کا جائزہ لیا جائے گا مذاکرات میں اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے قانون کا جائزہ لیا جائے گا پاور ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا قانون میں ترامیم کا جائزہ لیا جائے گا اینٹی منی لانڈرنگ اور ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا جائے گا


Leave A Reply

Your email address will not be published.