وزیراعظم 3 فروری کو 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائشیا جائیں گے


  اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائشیا جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اعلٰی سطح کا وفد بھی ملائشیا روانہ ہوگا، پاکستان اور ملائشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات 4 فروری کو ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد میں ون آن ون ملاقات بھی ہوگی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.