کوئی پاکستانی کرونا وائرس سے متاثر نہیں، شاہ محمود قریشی


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چینی شہر ووہان میں 500 کے قریب رجسٹرڈ طلباء ہیں جبکہ نان رجسٹرڈ کو شامل کر کے یہ تعداد 500 سے 800 کے درمیان بنتی ہےچین نے کیرونا سے متاثرہ علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندی لگا رکھی ہے،ہماری اطلاعات کے مطابق کوئی پاکستانی کی اس وائرس سے متاثر نہیں ہے کرونا وائرس کے معاملے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چین کی وزارت خارجہ کے ساتھ بیجنگ سے مسلسل رابطے میں ہیں, اس وقت تک ہماری اطلاعات کے مطابق کوئی پاکستانی کی اس وائرس سے متاثر نہیں ہے, شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ ہم نے نان رجسٹرڈ طلباء کی رجسٹریشن کے لیے دو افسران مامور کر دیے ہیں اور ان کے نمبرز بھی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر مشتہر کر دیےپاکستانی طلباء رجسٹریش یا کسی بھی معلومات کے حصول کیلئے سفارتخانے سے رابطہ کر سکتے ہیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین میں اپنے سفارت خانے، بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ اور پاکستان میں تعینات چین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں کھانا نہ ملنے کی شکایت پر بھی بیجنگ میں چین کی وزارت خارجہ سے رجوع کیا ہے انہوں نے بتایا ہے کہ سیل شدہ علاقے میں تین وقت کا کھانا بھجوا رہے ہیں انہوں نے اطمینان دلوایا کہ تمام احتیاطی تدابیر اپنائ جا رہی ہیں لہذا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے احتیاط سے کام لینےکی ضرورت ہے چینی حکام ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں -اپنے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں ان کی مدد کی ضرورت ہے ہمیں ان کے ساتھ مل کر اس صورت حال سے نمٹنا ہے


Leave A Reply

Your email address will not be published.