کراچی ائیرپورٹ پر ناکارہ طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرشاہین ائیرلائن کے ایک ناکارہ طیارے میں آگ لگ گئی۔

سول ایوی ایشن   کے مطابق کہ ایئر پورٹ کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگی تھی جس نے ایئر پورٹ پر موجود ناکارہ طیارے کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ طیارےکا رجسٹریشن نمبر APBIS ہے۔کراچی کے ایئر پورٹ پر اس وقت 6 طیارے کئی سالوں سے ناکارہ کھڑے ہیں جن میں سے ایک آگ کی لپیٹ میں آیا ۔ سول ایوی ایشن کے فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ نے آگ پر قابو پا لیا ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نےواقع کانوٹس لے کر تحقیقات کا اعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment