جج ویڈیو سکینڈل کیس ؛حمزہ بٹ کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور

اسلام آباد: انسداددہشتگردی عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل کیس میں ملزم حمزہ بٹ کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے حمزہ بٹ کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداددہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے ملزم حمزہ بٹ کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم حمزہ بٹ کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرلی۔ حمزہ بٹ کی ضمانت 3 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔

آئی ڈی: 2020/01/27/4355