پنجاب حکومت کا سرکاری دفاتر میں ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات ودیگر سامان نیلام کرنے کاحکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری دفاتر میں ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات ودیگر سامان نیلام کرنے کاحکم دیدیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ناکارہ سامان کی نیلامی کی عمل مزید کیاجائے ،سرکاری دفاتر کو صاف ستھرا نظرآناچاہئے۔

 

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سرکاری دفاتر میں ناکارہ گاڑیوں ،مشینری ،آلات ودیگر سامان نیلام کرنے کاحکم دیدیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری محکموں ،ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرزکو قواعدکے مطابق سامان کو نیلام کرنے کی ہدایت کردی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو اس ضمن میں ہدایات جاری کردیں۔

رپورٹس کے مطابق ناکارہ گاڑیوں ،مشینری ،آلات و دیگر سامان کی نیلامی سے سرکاری خزانے میں کروڑوں روپے جمع ہوئے ہیں،ابتدائی مرحلے میں ناکارہ گاڑیوں، آلات و دیگر سامان کی نیلامی سے 50 کروڑ روپے حاصل ہوئے،سی پی او اورمختلف تھانوں میں ناکارہ سامان کی نیلامی سے خزانے میں 25 کروڑ روپے جمع ہوئے،سرکاری محکموں ،کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں ناکارہ سامان کی نیلامی سے 25 کروڑ حاصل ہوئے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ ناکارہ سامان کی نیلامی کی عمل مزید کیاجائے ،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناہے کہ سرکاری دفاتر کو صاف ستھرانظرآناچاہئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment