نوازشریف کی لیگل ٹیم سےمیڈیکل رپورٹ کےحوالےسےوضاحت مانگی ہے؛ شہزاد اکبر

اسلام آباد: معاون خصوصی برائےاحتساب شہزاد اکبرکہتےہیں نیب آرڈینینس چارماہ تک موجودہےاس کے بعد توسیع بھی ہوسکےگی ،قوانین پارلیمنٹ سےمنظورکرانے کی کوشش کررہے ہیں نوازشریف کی لیگل ٹیم سےمیڈیکل رپورٹ کےحوالےسےوضاحت مانگی ہے جواب ملنےپرحکمت عملی بنائیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں کورٹ رپورٹرزایسوسی کی نومنتخب کابینہ تقریب حلف برداری میں معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نےکہا نوازشریف کےپلیٹلیٹس سےمتعلق جواب مانگا ہےمیڈیکل بورڈ کونوازشریف کاجواب ملےگا توحکومت اپنا لائحہ عمل اپنائےگی،نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بھیجی ہیں اس میں کچھ نہیں

شہزاد اکبرکاکہناتھا نیب کی ریکوری میں بہترآئی ہے،نیب کےقوانین کوبہترکیا جارہا ہے،نیب قوانین کو پارلیمان سےمنظورکروانےکی کوشش کی جارہی ہےنیب کا آرڈیننس واپس نہیں ہوانیب آرڈینیس چارماہ کےلیےموجود ہےاس کےبعد توسیع بھی ہوسکےگی

معاون خصوصی برائےاحتساب نےکہاحکومت کا صحافیوں کےساتھ محاذ آرائی کا کوئی ارادہ نہیں، آزادی اظہاررائےکوآج کےدورمیں روکانہیں جاسکتا،حکومت نےآزادی اظہارکودبانےکی کوشش نہیں کی

شہزاد اکبرنےکہاصحافیوں کےمسائل کےحل کےلیےاپنا کردار ادا کرنےکوتیارہوں، نجی ٹی وی کے کیمرہ مین کی موت کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment