سکندر سلطان راجہ نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد:  چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ آج اپنےعہدے کا حلف اٹھا لیا ، چیف جسٹس آف پاکستان چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق نومنتخب چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی تقریب حلف برداری دوپہرایک بجے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوگی، جس میں سکندرسلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، چیف جسٹس آف پاکستان چیف الیکشن کمشنرسےحلف لیں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے2نومنتخب ممبران کی حلف برداری کی تقریب الیکشن کمیشن ہیڈآفس میں ہوگی ، جس میں 2نومنتخب ممبران حلف اٹھائیں گے، چیف الیکشن کمشنرنومنتخب ممبران سےحلف لیں گے۔

خیال رہے سکندر سلطان راجہ سابق بیورو کریٹ ہیں اور مختلف حکومتوں میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، جن میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری آزاد کشمیر، سیکریٹری پیٹرولیم اور ریلویز کے اہم ترین عہدے شامل ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ترجیح صاف اور شفاف الیکشن ہیں،الیکشن کب ہوں گے یہ میرا دائرہ اختیار نہیں،صحافی کے سوال ”آپ ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے؟“کاجواب دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جی ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment