راجہ خرم نواز نے قومی اسمبلی ملازمین سے ساڑھے 7ارب ہتھیانے کے معاملے کی روپوٹ طلب کر لی

اسلام آباد: چیئرمین داخلہ کمیٹی راجہ خرم نواز نے قومی اسمبلی ملازمین سے ساڑھے 7ارب ہتھیانے کے معاملے کی روپوٹ طلب کر لی اسپیکر قومی اسمبلی کے نوٹس پر انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر معاملے کی تفصیلات طلب کر لیں۔ قائمہ کمیٹی نے وزارت داخلہ کے پی ایس ڈی پی 2021 کی منظوری دے دی اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی داخلہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین راجا خرم نواز کی صدارت میں منعقد ہوا کمیٹی نے وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں کی 21 ارب 55 کروڑ کے ترقیاتی بجٹ کی سفارشات منظور کر لیں وزارت داخلہ نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے 10 ارب 40 کروڑ اور 112 نئے منصوبوں کے آغاز کے لئے 11 ارب 15 کروڑ مختص کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں پانی کی کمی پر ممبر سی ڈی اے نے بریفنگ میں بتایا کہ پانی کی کمی کو پورا کرنا میونسپل کمیٹی کا کام ہے چیئرمین کمیٹی نے پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے نئے پراجیکٹ پر جاری کام میں تیزی لانے اور مناسب حکمت عملی کے ساتھ سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی

اپنا تبصرہ بھیجیں