ایف بی آر کے کن کن ملازمین نے بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھایا، دستاویزات سامنے آگئیں

Federal Board of Revenue

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے بی آئی ایس پی سے سرکاری افسران کے استفادے کے انکشاف کے بعد ان سرکاری افسران اور ملازمین کے نام منظر عام پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس ضمن میں ایف بی آر کے فائدہ اٹھانے والے  ملازمین کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف بی آر کو بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والے ملازمین اور افسران کےخلاف  کارروائی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق ایف بی…

مزید پڑھیں

وفاقی حکومت کا 27 سرکاری املاک فروخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 27 سرکاری املاک فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجکاری کمیشن نے پراپرٹیز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ حکومت کو پراپرٹیز کی فروخت سے ساڑھے 5 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے۔ دستاویزات کے مطابق وزارت تجارت و ٹیکسٹائل کی انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں 15 ایکڑ اراضی فروخت ہو گی۔ وزارت صنعت و پیداوار کی لاہور میں ری پبلک موٹرز کی 42 کنال اراضی فروخت ہو گی۔ ایوی ایشن ڈویژن کی بورے والا میں 34 کنال اراضی فروخت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا…

مزید پڑھیں

ریلوے خسارہ کیس: سارا کچا چٹھا ہمارے سامنے ہے۔ آپ کی انتظامیہ سے ریلوے نہیں چلے گی؛ سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ریلوے خسارہ کیس میں ادارے کو منافع بخش بنانے کا بزنس پلان طلب کر لیا۔ عدالت نے کراچی میں سرکلر ریلوے کی زمین دو ہفتوں میں خالی کرانے کا حکم دے دیا۔ پلان سے انحراف پرتوہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔ سندھ حکومت کو تعاون کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس نے وفاقی وزیرکو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے شیخ صاحب آپ کا ادارہ سب سے نااہل ہے اس کو درست کریں۔ یہ بابو بیٹھ کر صرف کرسیاں گرم کرتے ہیں۔ پروفیشنل لوگ لے کر آئیں، بابووں…

مزید پڑھیں

برطانیہ کو مطلوب ملزم پاکستان نے برطانیہ کے حوالے کردیا

اسلام آباد: پاکستان برطانیہ حوالگی ایکٹ 1972 کے تحت برطانیہ کو مطلوب ملزم حوالہ کردیا گیا۔ برطانیہ کو مطلوب ملزم پاکستان نے برطانیہ کے حوالے کردیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم چوہدری اخلاق حسین ریپ اور کم عمر بچون کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں برطانیہ کو مطلوب ہے۔ ایف آئی اے نے برطانیہ کو مطلوب ملزم چوہدری اخلاق حسین کو آڈیالہ جیل سے سخت سیکورٹی میں آئیر پورٹ لایا گیا ۔ ملزم کو بے اے 260 کے ذریعے برطانیہ روانہ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں

طالبان کا غزنی میں امریکی فوجی طیارہ مارگرانے کا دعویٰ

کابل: افغان طالبان نے مشرقی صوبہ غزنی میں امریکی فوج کے ایک طیارے کو مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس میں امریکی فوج کے اعلیٰ افسر اور اہلکار سوار تھے اور وہ تمام ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے اس دعوے کی تردید کردی ہے۔ پینٹاگان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ایک امریکی بمبار ای 11 اے آج افغانستان کے صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہوا ہے۔اس حادثے کے سبب کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا، جس…

مزید پڑھیں