ایف بی آر کے کن کن ملازمین نے بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھایا، دستاویزات سامنے آگئیں

Federal Board of Revenue

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے بی آئی ایس پی سے سرکاری افسران کے استفادے کے انکشاف کے بعد ان سرکاری افسران اور ملازمین کے نام منظر عام پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس ضمن میں ایف بی آر کے فائدہ اٹھانے والے  ملازمین کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف بی آر کو بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والے ملازمین اور افسران کےخلاف  کارروائی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق ایف بی آر کے 210 ملازمین نے بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھایا ان میں ان لینڈ ریونیو شعبہ کے 134 جبکہ کسٹمز کے 76 شامل ہیں اور یہ گریڈ ۱ یک سے سولہ تک کے ملازمین ہیں۔

 

 

آئی ڈی: 2020/01/28/4408

متعلقہ خبریں

Leave a Comment