شبر زیدی نے ایک ماہ کے اندر دوسری مرتبہ چھٹی کے لیے درخواست دے دی

اسلام آباد :چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے ایک ماہ کے اندر دوسری مرتبہ چھٹی کے لیے درخواست دے دی۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے بیماری کے سبب چھٹی کے لیے درخواست دے دی ہے اور ان کی چھٹی آئندہ ہفتے پیر سے شروع ہو گی۔ مزید برآں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ان کی چھٹی کی معیاد کا انحصار ڈاکٹر  کی رپورٹ پر ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی…

مزید پڑھیں

چودھری شوگر ملز بہت بڑا کارپوریٹ فراڈ ہے؛شہزاد اکبر

اسلام آباد: معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ چودھری شوگر ملز بہت بڑا کارپوریٹ فراڈ ہے۔ شریف خاندان نے مختلف جگہ سے چودھری شوگر ملز کے لیے قرض لیا۔ چودھری شوگر ملز کرپشن اور کک بیکس کی لمبی داستان ہے۔ شیڈر ون جرسی کے نام سے ایک کمپنی میں مریم نواز کا بڑا کردار ہے، پوچھیں تو کہتی ہیں دادا جان کو پتہ ہوگا، پانامہ میں نام آنے کے بعد 45 فیصد شیئرز یوسف عباس کو منتقل کئے گئے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزد اکبر نے اسلام آباد…

مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ نے فواد حسن فواد پر عائد نیب کے چارو ں الزامات مسترد کر دیئے

لاہور: سابق سینئر بیورو کریٹ فواد حسن فواد کو ضمانت دیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے نیب کے عائد کردہ چاروں الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔ جسٹس محمدطارق عباسی اور جسٹس چوہدری مشتاق احمد پر مشتمل بینچ نے اپنے تفصیلی حکم نامے میں کہاکہ فواد حسن فواد کے خلاف ناجائز اثاثوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب نے جائیداد کی قیمت 50 کروڑ روپے بتائی لیکن ریفرنس میں مالیت 7کروڑ 85 لاکھ روپے نکلی، یہ بتایاگیا کہ فواد حسن فواد کی اہلیہ رباب حسن،…

مزید پڑھیں

عالمی منڈی میں خام تیل سستا اور سونا مہنگا

لاہور : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی جبکہ سونے کی قدر میں اضافہ ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان پید ا ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قدر میں 50 سینٹ کمی ہوئی ہے جس کے بعد تیل فی بیرل 53.83 ڈالر کا ہو گیاہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 9 ڈالر اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد سونا فی اونس 1579.40 ڈالر ہو گیاہے…

مزید پڑھیں

وفاقی سیکرٹریز سمیت 26اہم ترین بیوروکریٹس رواں سال ریٹائر ہو جائیں گے

اسلام آباد: وفاقی سیکرٹریز سمیت 26اہم ترین بیوروکریٹس رواں سال ریٹائر ہو جائیں گے۔ سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن ڈاکٹر سید پرویز عباس،سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن معروف افضل،سیکرٹری مذہبی امور محمد مشتاق احمد ،آبی وسائل ڈویژن محمد اشرف،سیکرٹری انسانی حقوق ڈویژن ربیعہ جویری، پیر بخش جمالی،شاہ رُخ نصرت،سیکرٹری قومی صحت ڈاکٹر اللہ بخش ملک ، رضوان میمن ، محمد عابد جاوید ، محمد الیاس کے نام ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہیں ۔ بدھ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے وفاقی بیورو کریٹس کے ریٹائر منٹ کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے…

مزید پڑھیں

تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،5 دہشتگردہلاک

تربت :  بلیدہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشتگردمارے گئے،ہلاک دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اوربارودبرآمد ہوا ہے۔ آج صبح سویرے تربت کے علاقے بلیدہ میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاررروائی کی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی،سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے،ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا جو قبضے میں لے لیاگیا، سکیورٹی ذرائع کاکہناہے کہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ۔

مزید پڑھیں