وفاقی سیکرٹریز سمیت 26اہم ترین بیوروکریٹس رواں سال ریٹائر ہو جائیں گے


اسلام آباد: وفاقی سیکرٹریز سمیت 26اہم ترین بیوروکریٹس رواں سال ریٹائر ہو جائیں گے۔
سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن ڈاکٹر سید پرویز عباس،سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن معروف افضل،سیکرٹری مذہبی امور محمد مشتاق احمد ،آبی وسائل ڈویژن محمد اشرف،سیکرٹری انسانی حقوق ڈویژن ربیعہ جویری، پیر بخش جمالی،شاہ رُخ نصرت،سیکرٹری قومی صحت ڈاکٹر اللہ بخش ملک ، رضوان میمن ، محمد عابد جاوید ، محمد الیاس کے نام ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہیں ۔
بدھ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے وفاقی بیورو کریٹس کے ریٹائر منٹ کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی سیکرٹریز، مینجنگ ڈائریکٹرز، چئرمینز سمیت 26 اہم ترین بیوروکریٹس رواں سال ریٹائر ہو جائیں گے ۔
سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن ڈاکٹر سید پرویز عباس3 دسمبر کو ریٹائر ہوں گے۔سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن معروف افضل 15اپریل کو ریٹائر ہوں گے۔سیکرٹری مذہبی امور محمد مشتاق احمد 31مئی کو ریٹائر ہوں گے۔سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن محمد اشرف 2اکتوبر کو ریٹائر ہوں گے۔سیکرٹری انسانی حقوق ڈویژن ربیعہ جویری آغا یکم دسمبر کو ریٹائر ہوں گی،گریڈ 22کے افسر پیر بخش جمالی 14 فروری کو ریٹائر ہوں گے۔تقرری کے منتظر گریڈ 22کے شاہ رُخ نصرت 16جولائی کو ریٹائر ہوں گے،ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22کے افسرسیکرٹری قومی صحت ڈاکٹر اللہ بخش ملک 15جون کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22کے افسر رضوان میمن 6 اگست کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر محمد عابد جاوید 31دسمبر کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ22 کے افسر محمد الیاس 27جولائی کو ریٹائر ہوں گے۔مینیجنگ ڈائریکٹر "پیپرا” فدا محمد وزیر 17اپریل کو ریٹائر ہوں گے،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہاں زیب یکم اگست کو ریٹائر ہوں گے۔چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ سہیل الطاف 27دسمبر کو ریٹائر ہوں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ریونیو ڈویژن ڈاکٹر جمال یوسف 11نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکشن ڈویژن شیر علی 2اپریل کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن ڈاکٹر تنویر احمدقریشی 16اکتوبر کو ریٹائر ہوں گے۔ گریڈ 21 کے افسرمحمد آصف 16 جنوری کو ریٹائر ہوں گے۔ سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 21کے افسر علی ممتاز 9 اکتوبر کو ریٹائر ہوں گے۔بلوچستان حکومت میں تعینات گریڈ 21کے افسرسجاد احمد 16نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 21کے جاوید اکبر 14ستمبر کو ریٹائر ہوں گے۔ گریڈ 21 کے افسرطاہر رضا نقوی 31مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔گریڈ 21 کے پنجاب حکومت میں تعینات افسر راحیل احمد صدیقی 29مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21کے افسر ڈاکٹر ناصر جاوید 14 فروری کو ریٹائر ہوں گے۔سپیشل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن ڈاکٹر پرویز احمد 14جولائی کو ریٹائر ہوں گے۔بلوچستان حکومت تعینات گریڈ 20 کے فیصل ملک 25 جنوری کو ریٹائر ہوں گے۔


Comments are closed.