لیگی رکن صوبائی اسبلی کاشف چوہدری جعلی ڈگری پر نااہل قرار


اسلام آباد: پنجاب سے مسلم لیگ ن کی وکٹ گرگئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری کو الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری جمع کرانے پر نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔  اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نااہلی کیس کا محفوظ  فیصلہ سنا دیا

کاشف چوہدری 2018 کے عام انتخابات میں پی پی 241 بہاول نگر سے نون لیگ کے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے، درخواست گزار عبدالغفار نےکاشف چوہدری کو62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی تھی۔ کاشف چوہدری نے الیکشن کمیشن میں الخیر یونی ورسٹی کی جعلی بی بی اے کی ڈگری جمع کرائی تھی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.