کرونا وائرس سے بچاو کے لیے میڈیکل ٹیم کو مہنگا ترین لباس پہنانے کی ہدایت

Corona Virus-Covid-19-Pakistan

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے وائرس سے متاثرہ اور مشتبہ افراد کی نگرانی اور علاج خصوصی انتظامات سے مشروط  کردیا۔ قومی ادارہ صحت کی معالجین کے لیے اہم اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور اور پیرامیڈیکل سٹاف کو مہنگا ترین لباس پہنانے کی ہدایت کی گئی۔

پرسنل پروٹیکٹو ایکویپمنٹ صرف ایک بار پہنا جائیگا اور قیمت 3 ہزار ڈالرز سے زیادہ ہے۔ قومی ادارہ صحت کے خصوصی لباس کی خریداری کے لیے متعلقہ کمپنیوں سے رابطے کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرسنل پروٹیکٹو ایکویپمنٹ کم ترین ریٹ پر فروخت کرنے والوں سے خریدا جائیگا۔ پرسنل پروٹیکٹو ایکویپمنٹ خطرناک اور جان لیوا امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے استعمال ہوگا۔ خصوصی لباس کی خریداری کے بعد انہیں کرونا کا علاج کرنے والے اسپتالوں کے حوالے کیا جائیگا۔ آیسولیشن وارڈ کے لیے مختص کیا گیا سٹاف اس لباس کو پہنے بغیر مریض کے قریب نہیں جائیگا۔

متعلقہ خبریں