ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 28 فروری تک بڑھا دی


اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 28 فروری تک بڑھا دی۔ ٹیکس فائلرز کی تعداد 23 لاکھ 34 ہزار تک پہنچ گئی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ایف بی آر نےٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔ ٹیکس گوشوارے 28 فروری تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں چوتھی بار توسیع کی گئی ہے۔ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 23 لاکھ تک تجاوز کر گئی۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 23 لاکھ 34 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔ٹیکس فائلرز کی تعداد کو 30 لاکھ تک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/02/01/4510

Leave A Reply

Your email address will not be published.