پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے دوست ممالک سے رابطے کا فیصلہ


اسلام آباد: پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے دوست ممالک سے تعاون اور رابطے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیل کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی برائے اینٹی منی لانڈرنگ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور محمد حماد اظہر، وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے شرکت کی۔ اجلاس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ملک کے مختلف مالیاتی و سلامتی کے اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں کوششوں کو مزید مربوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے دوران فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں دوست ممالک کی پاکستان کو فراہم کی گئی فنی معاونت اور امداد کو سراہا گیا۔ جب کہ آنے والے دنوں میں دوست ممالک کے ساتھ باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

 

آئی ڈی: 2020/02/01/4519

Leave A Reply

Your email address will not be published.