پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عیاسی کو انڈونیشیا کا اعلیٰ ترین فوجی اعزازتفویض


اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز بنتنگ جالا سینا اوتاما تفویض کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کیا اس دوران انہیں اعلیٰ ترین تمغہ دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق جکارتہ میں نیول ہیڈ کوارٹرز اور میرین بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر امیرالبحر کا شاندار استقبال کیا گیا اور نیول چیف کو گارڈ آف آنرز پیش کئے گئے۔ ان کے مطابق امیر البحر نے انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع، انڈونیشین نیوی کے سربراہ اور کمانڈانٹ آف میرین کور سے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران نیول چیف نے مختلف فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا اور انڈونیشین میرینز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

 

آئی ڈی: 2020/02/01/4526

Leave A Reply

Your email address will not be published.