کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر سیاست نہیں کی جائے گی: اسد عمر


اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر سیاست نہیں کی جائے گی۔

تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں کے فور واٹر سپلائی اسکیم کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ اور حیدرآباد یونیوسٹی سمیت جام شورو سہون روڈ منصوبے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کہ وفاقی حکومت سندھ کے ترقیاتی منصوبوں میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ ترقیاتی منصوبوں میں کوئی سیاست نہیں ہوگی ۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ انفرا اسٹرکچر ڈولپمنٹ کمپنی کا اجلاس بلایا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔

 

آئی ڈی: 2020/02/01/4517

Leave A Reply

Your email address will not be published.