ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال 220 ارب روپے ہو گیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹیکسوں کا نظرثانی مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔ سات ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال 220 ارب روپے ہوگیا۔ جنوری میں ایف بی آر نے 321 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا ۔

ذرائع کے مطابق جنوری میں ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 425 ارب روپے تھا۔  جولائی سے جنوری تک ایف بی آر نے 2403ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرلیا۔ جولائی سے جنوری تک ایف بی آر کا نظر ثانی شدہ ہدف 2623 ارب روپے تھا  ۔رواں مالی سال کے لیے ایف بی آر کا نظر ثانی شدہ ہدف 5238ارب روپے ہے۔

آئی ڈی: 2020/02/01/4524

اپنا تبصرہ بھیجیں