پاکستان اور چین کے درمیان معطل فضائی آپریشن بحال


اسلام آباد:  پاکستان اور چین کے درمیان معطل فضائی آپریشن بحال ہوگیا۔ تین پروازیں 187 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئیں۔ائیرپورٹ پر مسافروں کا مکمل معائنہ کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی۔ کرونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر
29 جنوری سے پاکستان اور چین کے درمیان معطل کیا گیا فضائی آپریشن بحال   کر دیا گیا ہے۔تین پروازیں ایک سو ستاسی مسافروں کو چین سے لے کر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے چین کے لیے پروازیں ایک بار پھر معطل کر دیں

دو پروازیں براہ راست جبکہ ایک براستہ دوحہ اسلام آباد پہنچی۔ نجی ائیرلائن کی پرواز کیو آر 632 ، 40 طلباء کو لے کر براستہ دوحہ اسلام آباد پہنچی جبکہ 61 مسافر چین کے شہر ارمچی سے چینی ائیرلائن کی پرواز سی زیڈ 6007 کے ذریعے پہنچے۔ تیسری پرواز سی زیڈ 5241،  86 مسافروں کو لے کر پہنچی ۔ تمام مسافروں کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا اور اسکینگ کے بعد گھر جانے کی اجازت ملی۔ ذرائع کے مطابق کسی مسافر میں کرونا وائرس نہیں ملا۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مراز اور چینی سفیر نے ائیرپورٹ کا دورہ کیامسافروں کی اسکیننگ کیلئے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت پاکستان ہر ممکنہ ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہے۔ قومی ادارہ صحت میں ممکنہ کروناوائرس کیسز کی تشخیص کی سہولت موجود ہے
بندرگاہوں میں آنے والے جہازوں کی فمیگیشن سے متعلق انہوں نے واضح کیا کہ کرونا وائرس کمیٹی نے جین اور دیگر ممبر ممالک کے ساتھ تجارت یا سفر کےسلسلے میں کوئی پابندی عائد نہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/02/03/4550

Comments are closed.