چین نے صرف دس دن میں ہسپتال تیار کر ڈالا


چین میں ریکارڈ مدت صرف دس دنوں میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک ہزار بستروں والا جدید ترین  ہسپتا ل مریضوں کے لیے کھول دیا گیا۔ ووہان شہر کے قریب  ہسپتا ل کو دن و رات ایک کر کے مکمل کیاگیا ۔ یہ دنیا کا پہلا ہسپتا ل قرار دیا جا سکتا ہے جسے صرف دس دن میں تعمیر کیا گیا۔

25 ہزار سکوائر فٹ پر پھیلے اس ہسپتال میں ایک ہزار بستر موجود ہیں۔

جان لیوا مرض کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا ایک گروپ یہاں منتقل بھی کردیا گیا جن کا علاج شروع ہو گیا ہے۔ چینی حکام کے مطابق یہ جدید ترین  ہسپتال ہے جس میں مریضوں کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے.

 

آئی ڈی: 2020/02/04/4570

Leave A Reply

Your email address will not be published.