صرف گاڑی ٹکرانے پر شہری قتل

لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں صرف گاڑی ٹکرانے پر کار سوار نے شہری کو قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں صرف گاڑی ٹکرانے پر نامعلوم کار سوار افراد نے پک اپ ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی جو فیروز والا کا رہائشی اور چار بچوں کا باپ تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی اور ملازم کی تلاش بھی جاری ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کار سوار ملزم کی گاڑی پک اپ سے ٹکرائی، جس پر مقتول طارق نےتکرار کی تو ملزم نے اسے گولیاں مار دیں۔

 

آئی ڈی: 2020/02/04/4559

متعلقہ خبریں

Leave a Comment