چین سے مزید 36 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

کراچی: چین سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور مزید 36 مسافر کراچی پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چین کی دوسری ائیر لائن نے بھی پاکستان کے لیے پروازیں شروع کر دی ہیں جس کے بعد ائیر  چائنا  کی پرواز گزشتہ رات کراچی ائیرپورٹ پہنچی۔ اس پرواز میں کراچی کے 36 مسافر سوار تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر مسافروں کی کورونا وائرس سے متعلق جانچ کے بعد انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

واضح رہے 2 فروری کو چین سے معطل ہونے والا فضائی آپریشن گزشتہ روز بحال ہو کیا جا چکا ہے۔ پاکستان نے 29 جنوری کو چین کے لیے فضائی آپریشن کورونا وائرس کے پیش نظر عارضی طور پر معطل کیا تھا۔

اس سے قبل چین کی سدرن چائنا کی پرواز میں 150 سے زائد مسافر اسلام آباد پہنچے تھے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے چین کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن 6 فروری سے بحال کرے گی۔

 

آئی ڈی: 2020/02/04/4564

متعلقہ خبریں

Leave a Comment