’پاکستان میں اب تک کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی‘

Pakistan-Corona-Virus

اسلام آباد: وفاقی سیکریٹری صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر سے کورونا کے 8 مشتبہ کیسز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کو موصول ہوئے ہیں لیکن پاکستان میں کسی ایک بھی شہری میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔

تفصیل کے مطابق وفاقی سیکریٹری صحت ڈاکٹر اللہ بخش کی زیرصدارت نوول کورونا ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وائرس روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری صحت نے کہا کہ تمام ائیر پورٹس پر عملہ مستعدی سے مسافروں کی اسکریننگ کر رہا ہے۔ بندرگاہوں اور انٹری پوائنٹس پر اسکریننگ کے لیے تمام ضروری آلات اور انتظامات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صوبوں کےساتھ مل کر مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

ڈاکٹر اللہ بخش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والی تمام پروازوں کے مسافروں کو تھرمل اسکینر سے گزارا جا رہا ہے۔  ائیر پورٹ، اسپتالوں میں عملےکو کورونا کے مشتبہ اور تصدیق شدہ کیس سےنمٹنےکی ٹریننگ دی ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/02/04/4578

متعلقہ خبریں

Leave a Comment