وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈرائیور کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس کا کہنا ہے کہ اسے اسلام آباد میں ایک درخت سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈرائیور کی لاش ملی ہے۔ درخت سے لٹکی ہوئی شخص کی لاش مارگلہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں سیکٹر جی-2/9 میں ابن سینا روڈ کے بالمقابل گرین ایریا سے ملی۔

خبرنامے کے پاس موجود جاں بحق ہونے والے شخص کے سرکاری کارڈ کے مطابق متوفی ایف آئی اے میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ڈرائیور کام کرتا تھا۔

پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ممکنہ خودکشی یا قتل دونوں پہلوؤں سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ متوفی سیکٹر جی-2/9 کا رہائشی تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ جیسے ہی درخت پر لٹکی لاش کی اطلاع ملی اسٹیشن ہاؤس افسر مارگلہ اور ہومی سائڈ یونٹ کے افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

بعد ازاں مزید کارروائی شروع کرنے سے قبل متوفی کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

آئی ڈی: 2020/02/04/4601

متعلقہ خبریں

Leave a Comment