آرمی چیف سے روٹری انٹرنیشنل کے ارکان کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بین الاقوامی غیر منافع بخش تنظیم روٹری انٹرنیشنل کے ارکان نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے امریکی ادارے روٹری انٹرنیشنل کی چار رکنی ٹیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں ہیلتھ کیئربالخصوص پولیو کےخاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کے بارے میں امور پربات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے امید کا اظہار کیا کہ تمام اداروں کی ٹھوس کوششوں سے پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں صحت کے شعبے میں روٹری انٹرنیشنل کی خدمات کو سراہا۔

 

آئی ڈی: 2020/02/04/4615

متعلقہ خبریں

Leave a Comment